Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم کا بیانیہ عوام کا بیانیہ ہے، مرتضی وہاب

Now Reading:

پی ڈی ایم کا بیانیہ عوام کا بیانیہ ہے، مرتضی وہاب
مرتضی وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ عوام کا بیانیہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی ملک میں عوام کی خدمت پیپلز پارٹی کر رہی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے آج سکھر میں مزدوروں کو فلیٹس کے مالکانہ حقوق اور چابیاں دی

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ عوام سے وعدہ عمران خان نے بھی کیا تھا، عمران خان نے 50 لاکھ گھر بناکردینے کا کہا تھا لیکن اس دعوے کا کچھ نہیں ہوا۔

مرتضی وہاب نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے عوام سے صرف غلط بیانی کی، پی ٹی آئی حکومت کو ڈھائی سال ہوچکے ہیں لیکن اب تک تو 25 لاکھ گھر حکومت بناچکی ہوتی۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم گیس فراہمی کے معاملے پر آئین شکنی کر رہے ہیں، گیس لوڈشیڈنگ سے صنعتیں نہیں چل رہی جبکہ صنعتیں بند ہونے سے مزدوروں کو روزگار نہیں ملے گا۔

Advertisement

مرتضی وہاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایل این جی بھی اب بیرون ملک سے حکومت کو نہیں مل رہی، حکومت کے چیمپین کہتے ہیں وہ مہنگی ایل این جی بھی لائینگے جبکہ مہنگی ایل این جی کا بوجھ عام آدمی پر پڑے گا۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اہداف عوام کے اہداف ہیں، پی ڈی ایم کے بیانیے کو پی ڈی ایم قیادت عوام کے پاس لے گئی اس لیے عوام کہتے ہیں بلاول بھٹو جو بات کرتا ہے وہ عوام کی بات کرتا ہے۔

مرتضی وہاب نے یہ بھی کہا کہ ماضی کی حکومتوں پر سوائے الزام لگانے کے کچھ نہیں کیا جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ڈھائی سال میں کچھ نہیں کیا۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ عمران خان نے تبدیلی کا وعدہ کیا لیکن وہ تبدیلی تباہی کی شکل میں لائے جبکہ اب وقت آگیا ہے کہ سوشل میڈیا سے نکلیں اور آئینی کردار ادا کرے ورنہ یہ پریس کانفرنس آپ کو نہیں بچھا سکے گی عوام دھکے دے کر تمہیں نکالے گی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دورہ کراچی، وزیراعظم شہباز شریف کی مزارِ قائد پر حاضری
پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے، وزیراعظم
پاکستان مشکلات پر جلد قابو پالے گا، وزیر خارجہ
ایرانی صدر کی روانگی کے بعد کراچی کی بند سڑکیں کھول دی گئیں
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان مکمل؛ واپس ایران روانہ
وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر