Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواجہ سراوں کے تحفظ، حقوق کیلئے قانون سازی عمل میں آگئی

Now Reading:

خواجہ سراوں کے تحفظ، حقوق کیلئے قانون سازی عمل میں آگئی

خواجہ سراوں کے تحفظ  اور حقوق کے لیے موثر قانون سازی کا معاملہ، اب خواجہ سراوں کو ہر محکمے میں خصوصی پروٹوکول ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سراوں کے تحفظ، حقوق ایکٹ کے رولز 2020 عدالت میں جمع کروا دیے گئے۔ جس کے تحت

اب تمام سرکاری دفاتر میں خواجہ سراوں کی علیحدہ قطاریں لگیں گی، تمام سرکاری دفاتر خواجہ سراوں کے لیے علیحدہ قطاریں بنانے کے پابند ہوں گے۔

رولز کے تحت حج و عمرہ کی ادائیگی کے لیے خواجہ سراوں کو سہولیات دی جائیں گے،حج و عمرہ کی ادائیگی کے لیے وزرات خارجہ کردار ادا کرے گی۔

اس کے علاوہ خواجہ سراوں کے لیے علحیدہ دارالامان بنائے جائیں گے اوربے یارومددگار خواجہ سراوں کو علحیدہ دارالامان میں رکھا جائے گا۔

Advertisement

رولز میں یہ بھی وضاحت دی گئی ہے کہ تمام سرکاری ادارے خواجہ سراوں کی رہنمائی کے لیے پالیسی بنانے کے پابند ہوں گے،اب مرد پولیس اہلکار خواجہ سراوں کو گرفتار نہیں کر سکیں گے تاہم کسی بھی خواجہ سرا کو پولیس کا متعلقہ جنس کا خواجہ سرا اہلکار ہی گرفتار کر سکے گا۔

رولز میں یہ بھی کہا گیا کہ خواجہ سراوں کی گرفتاری کی صورت میں علیحدہ لاک اپ میں رکھا جائے گا، خواجہ سراوں کو عدالت، جیل لانے کے لیے علیحدہ پولیس وین استعمال کی جائے گی، جیل میں خواجہ سراوں کے لیے علیحدہ واش روم دیے جائیں گے جبکہ جیل میں بھی خواجہ سرا ملزموں کو الگ سیل میں رکھا جائے گا۔

اس کے علاوہ خواجہ سرا ملزمان کو مفت قانونی مدد فراہم کی جائے گی، خواجہ سراوں کو تعلیمی اداروں میں بھی مفت تعلیم کے مواقع دیے جائیں گے، تمام سرکاری اداروں میں خواجہ سرا ملازمت پالیسی بنائی جائے گی،شکایت کی سنوائی کے لیے وفاقی محتسب میں کمشنر برائے خواجہ سرا ہوگا جہاں وہ اپنی شکایت وفاقی محتسب میں کمشنر برائے خواجہ سرا کو ہی دے سکیں گے۔

خواجہ سراوں کی جنس کو ایکس کیٹیگری قرار دے دیا گیا جس کے تحت شناختی کارڈ میں خواجہ سراوں کی جنس میں ایکس درج ہوگا،خواجہ سرا اپنا ووٹ علیحدگی لائن اور علحیدہ پولنگ بوتھ میں ڈالیں گے۔

رولز میں بتایا گیا کہ نادرا خواجہ سراوں کی رہنمائی کے لیے الگ افسر تعینات کرنے کا پابند ہوگا، پاسپورٹ دفاتر میں خواجہ سراوں کے لیے علیحدہ افسر تعینات کیا جائے گا، پاسپورٹ کے حصول کے لیے خواجہ سرا کے لیے علیحدہ لائن ہوگی۔

رولز میں بتایا گیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے خواجہ سراوں کی رہنمائی علیحدہ افسر کرے گا۔

Advertisement

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت انسانی حقوق نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، عدالت نے رولز کی منظوری کے بعد طارق منصور ایڈووکیٹ کی درخواست نمٹا دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر