Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کاسمیٹکس بنانے اور بیچنے کیلئے لائسنس لینا لازم

Now Reading:

کاسمیٹکس بنانے اور بیچنے کیلئے لائسنس لینا لازم
کاسمیٹکس

پنجاب ڈرگ کنٹرول کا ترمیمی بل تیار کرلیا گیا، کاسمیٹکس بنانے اور بیچنے کے لیے حکومت سے لائسنس لینا لازم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ڈرگ کنٹرول کی جانب سے جاری ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ بغیر لائسنس کاسمیٹکس بنانے پر پابندی ہوگی جبکہ بغیر لائسنس کاسمیٹکس بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اختیار ہوگا۔

ڈرافٹ کے مطابق ڈرگ اتھارٹی کاسمیٹکس اشیاء کا لیبارٹری سے معائنہ کرائے گی اور متعلقہ اتھارٹی کی کلیئرنس کے بعد ہی کمپنی اپنی کاسمیٹکس مارکیٹ میں فروخت کرسکے گی جبکہ کمپنی کو ڈرگ اتھارٹی پر عدم اعتماد کی صورت میں عدالت سے رجوع کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

محکمہ قانون نے بل حتمی منظوری کیلئے پنجاب اسمبلی کو ارسال کر دیا، پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد اس قانون کا نفاذ جلد کر دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج کا بلوچستان کےمتاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر ریلیف اور ریسکیو آپریشن
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار باردانہ کی خریداری کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی
پاکستان کےبیلسٹک میزائل پروگرام کےحوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا بیان
دیپال پور میں معمولی تلخ کلامی پر اوباش نوجوانوں کا کمسن بچوں پر وحشیانہ تشدد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر