Advertisement
Advertisement
Advertisement

فضل الرحمٰن نے مسئلہٴ کشمیر کو نقصان پہنچایا، مراد سعید

Now Reading:

فضل الرحمٰن نے مسئلہٴ کشمیر کو نقصان پہنچایا، مراد سعید
Murad Saeed give is opinion on the current situation
Advertisement

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ فضل الرحمن نے مسئلہٴ کشمیر کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

علی آمین گنڈا پور کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ فضل الرحمٰن کی مختلف کرپشن سامنے آچکیں ہیں، سوالنامے بھی بھیجے جواب نہیں آیا، نواز دور میں فضل الرحمٰن کی جماعت کا اجمل قادری اسرائیل جاتا ہے، یہ کس سازش کا حصہ تھے مفتی محمود کے چاہنے والے پریشان ہونگے، ایک طرف یہودی لابی کے نعرے دوسری طرف اسرائیل اپنا بندہ بھیجنا کھلا تضاد ہے، فضل الرحمن جواب سے بھاگ رہے ہیں، فضل الرحمن نے مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچایا، فضل الرحمٰن نے حج مشن میں بھی کرپشن کی، مولانا نے چار کمپنیاں بنا کر کرپشن کی۔

پریس کانفرنس میں مراد سعید نے مولانا کے فرنٹ مینز کے نام پر جائیدادوں کی تفصیلات پیش کردیں ہیں۔

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا ناموس رسالت ریاست مدینہ فلسطین اور کشمیر کی بات کرنا دنیا کی انکھ میں کھٹکتا ہے، فضل الرحمان کے دورہ اسرائیل سے ان کے مدارس میں پڑھنے والے طلبہ کی دل آزاری ہوئی ہے، عمران خان کے آنے کے بعد کشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھایا گیا، مولانا فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کے رہنما رہے لیکن انہوں نے کشمیر کاز کو پیچھے دیکھیلا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نیٹو سپلائی کے وفود کا حصہ رہے، یہودی لوبی گو امریکہ گو کا نعرہ لگانے والے مولانا فضل الرحمان اسرائیل کے دورے کرتے رہے، مولانا فضل الرحمان کے روف ماما کی کہانی کے بعد اب ڈرائیور عبداللہ کی کہانی آج بتاوں گا۔

Advertisement

مراد سعید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا فرنٹ مین روف ماما اور ان کا فرنٹ مین عبداللہ ڈرائیور ہے، مولانا فضل الرحمان تین سو ارب روپے کی جائیدادوں کے علاوہ چک شہزاد میں دوسو کنال زمین بیچنے کی تیاری میں ہیں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا ؛ غیرملکی فنڈڈ منصوبوں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم
جناح ہاؤس حملہ کیس میں پراسیکیوشن کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کی ایک اور مہلت
آئرلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان
توانائی کے شعبے میں ہونے والے نقصانات پر قابو کرنے کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ
پرویزالہی سمیت دیگرملزمان چاراپریل کو فرد جرم کے لیے طلب
شہریوں کی بازیابی کیلئے جدید ٹیکنالوجی اورماڈرن ڈیواسسزاستعمال کرنے کی ہدایت
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر