Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ کا مقصد دو نہیں ایک پاکستان ہے، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

وزیراعلیٰ کا مقصد دو نہیں ایک پاکستان ہے، فردوس عاشق اعوان
فردوس

معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کا مقصد دو نہیں ایک پاکستان ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روڈا اہم منصوبہ ہے وزیراعظم پاکستان منصوبے کی مانیٹرنگ روزآنہ کی بنیاد پر خود کرتے ہیں۔

معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ یہ ایسا شہر آباد ہونے جا رہا ہے جس میں دو لاکھ ایکڑ اراضی کو زیراستعمال لایا جارہا ہے ، تیس سال میں یہ منصوبہ مکمل ہو گا جو ایک نیا شہر ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں جو نوجوان ڈیجیٹلائزیشن کیساتھ جڑا ہے ان کے لیے لاکھوں کی تعداد میں روزگار کے مواقع میسر ہوں گے اور ان تمام معاملات پر بات کرنے کے لیے چئیرمین روڈا راشد صاحب بتائیں گے۔

معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم نے دکھانا ہے کہ ہم صرف وعدے نہیں کام کررہے ہیں جبکہ دیہاتوں س شہروں کی طرف ہجرت سے جو مسائل پیدا ہوا ان کا حل نکالنا ہےاور یہ منصوبہ عوامی ترجیحات و مفادات کے مطابق بنایا جائیگا۔

Advertisement

فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی آپ نے بلاول کی پریس کانفرنس سنی ہے، اس میں سب سے زیادہ سسکیاں آہیں براڈ شیٹ سے متعلقہ جڑی ہیں تو حکومت نے اس رپورٹ کو پبلش کرنے فیصلہ کیا جبکہ راجکماری اور پرچی والا شہزادہ اس رپورٹ کو پڑھیں تو یہ باقاعدہ ان سے جڑی چارج شیٹ ہے۔

معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ویسے بھی حکومت اور اپوزیشن کی باہمی مشاورت سے چئیرمیں الیکشن بنایا جاتا ہے، یہ بھی ایک کھلا تضاد ہے جسے خود منتخب کیا اس کے خلاف احتجاج کرنے جارہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ یہ کرپٹ امام کی امامت میں بار بار جمہوریت کے خلاف اقدامات کررہے ہیں جبکہ انہوں نے جمہوریت اپنے اقتدار کا نام رکھا ہوا ہے۔

معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے یہ چیخیں ماریں یا سڑکوں پہ لوٹ پوٹ ہوں ان کا حق ہے ہم ان کو نہیں روکیں گے مگر جہاں قانون کی کریز سے کوئی باہر نکلے گا اس کو قانون کی جھپی ڈال کر حصار میں لیا جائیگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سودی نظام کے خاتمے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، وزیرخزانہ
مصطفی کمال کا سودی نظام کے خاتمے کا مطالبہ
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزارِ قائد پرحاضری اورفاتحہ خوانی
10 سگریٹ پیک بنانے کی اجازت، سالانہ 50 ارب روپے نقصان کا خدشہ
نوشکی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم
اسٹرٹیجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے اعزازات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر