Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور کویت کے مابین مذہبی اور ثقافتی برادرانہ تعلقات ہیں، وزیرخارجہ

Now Reading:

پاکستان اور کویت کے مابین مذہبی اور ثقافتی برادرانہ تعلقات ہیں، وزیرخارجہ
وزیرخارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہا کہ پاکستان اور کویت کے مابین, یکساں مذہبی اور ثقافتی اقدار کی بنیاد پر استوار گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کویتی وفد کی نائب وزیر خارجہ برائے ایشیائی امور علی سلیمان آل سعید کی قیادت میں وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون ،خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ ء خیال ہوا جبکہ فریقین نے پاکستان اور کویت کے درمیان اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر عالمی فورمز کی سطح پر دو طرفہ تعاون کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے، باہمی دلچسپی کے امور پر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمانوں کو وزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا۔

Advertisement

کویتی نائب وزیر خارجہ نے کویتی وزیر خارجہ کی جانب سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

وزیرخارجہ نے کویتی قیادت کی طرف سے، جی سی سی ممبر ممالک کے باہمی تنازعات کے حل کیلئے کی جانیوالی سفارتی کاوشوں کو سراہا جبکہ پاکستان اور کویت کے مابین برادرانہ مراسم کو مزید مستحکم بنانے کیلئے کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کویتی وزیر خارجہ کے دورہ ء پاکستان کے منتظر ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور کویت کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، لیبر کے تبادلے اور فوڈ سیکورٹی کے حوالے سے دو طرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان اور کویت کے مابین روابط کا فروغ، دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے میں معاون ثابت ہو گا۔

ملاقات میں کویتی نائب وزیر خارجہ برائے ایشیائی امور علی سلیمان آل سعید نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کویت، پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور انہیں مزید مستحکم بنانے کا متمنی ہے۔

Advertisement

پاکستان میں کویت کے سفیر نصر المطہری بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گرد تنظیموں سے کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی، اعظم نذیر تارڑ
عدلیہ کے ذریعے دھاندلی سے جیتنے والوں کو ایوان سے باہر نکالیں گے، خرم شیر زمان
کراچی خودکش دھماکہ، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی
پی ٹی آئی کو مزار قائد کے قریب جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی، سماعت 26 اپریل تک ملتوی
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن
اسموگ تدارک کیس: لاہور ہائی کورٹ کا ڈی جی ماحولیات کو افسران تبدیل کرنے کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر