Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کا مقابلہ پوری قوم نے مل کر کیا، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

کورونا کا مقابلہ پوری قوم نے مل کر کیا، شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کورونا عالمی وبائی چیلنج کا مقابلہ پوری قوم نے مل کر کیا۔

وزارتِ خارجہ میں کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان، خود کورونا وبا سے متعلقہ تمام اہم اجلاسوں کی سربراہی کرتے رہے ہیں، این سی او سی نے عمدہ کوآرڈینیشن کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے عوام الناس کی جانوں کو وائرس سے بچانے اور ساتھ ہی ساتھ معیشت کو بچانے کے لیے جو کردار ادا کیا اسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، ہمارا اگلا چیلنج اس وبا سے نبرد آزما ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف اور عمر رسیدہ شہریوں کو وبا سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے ویکسین کی دستیابی تھا، میری دسمبر میں چینی وزیر خارجہ سے اس حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر میری چینی  وزیر خارجہ سے ابھی دوبارہ گفتگو ہوئی ہے، میں قوم کو خوشخبری سنانا چاہتا ہوں کہ چین نے وعدہ کیا ہے کہ 5 لاکھ ویکسین ڈوزز 31 جنوری تک پاکستان کو تحفتاً مہیا کردی جائیں گی، میں نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے گزارش کی کہ مستقبل قریب میں ہماری ضرورت 1.1 ملین ڈوزز کی ہے جس پر انہوں نے یقین دلایا کہ مطلوبہ مقدار میں ویکسین فروری کے آخر تک مہیا کردی جائیں گی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چینی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ جب چین نے کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے، گلوبل پبلک گڈ کے تحت دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کا فیصلہ کیا تو ہم نے آل ویدر اسٹریٹیجک شراکت داری کو مدنظر رکھتے ہوئے سب سے پہلے پاکستان کا انتخاب کیا، میں نے انہیں آگاہ کیا کہ ہمارے ہاں کین سائینو ویکسین کے ٹرائلز کامیابی سے جاری ہیں۔

وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سب گھرانوں کو اس بیماری سے محفوظ رکھے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر