Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مزدور اور کسان دونوں اپنے مستقبل کے لیے پریشان ہیں،سراج الحق

Now Reading:

مزدور اور کسان دونوں اپنے مستقبل کے لیے پریشان ہیں،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مزدور اور کسان دونوں اپنے مستقبل کے لیے پریشان ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق  نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی اب تک کی کارکردگی زبانی جمع خرچ اور پریس کانفرنسوں پر مبنی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ریکارڈ مہنگائی، بے روزگاری سے عوام کے اوسان خطا کر دئیے جبکہ وزیراعظم اپنے نعروں اور وعدوں سے یوٹرنز کے ساتھ ہیرو نہیں زیرو ہو چکے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ترقی اور خوشحالی کی متلاشی عوام نے تاریخی دھوکا کھایا ہے، پوائنٹ سکورنگ کے لیے چند پناہ گاہیں بنانے والوں کو اب کہیں پناہ نہیں ملے گی۔

سراج الحق نے کہا کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود گندم، چینی اور کپاس کے لیے ہم غیروں کے محتاج ہو گئے ہیں جبکہ زرعی ملک ہونے کے باوجود عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہو رہے ہیں۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ دریا سوکھ کر گندے پانی کے جوہڑوں میں تبدیل ہو چکے ہیں جبکہ کسان پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے اورملک کی زراعت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کیلئے مناسب اقدامات اٹھارہے ہیں، وزیراعظم
پی ٹی آئی رہنما رہائی کے لیے ڈیل نہیں کریں گے، یاشمین راشد
سولر پینل نیٹ میٹرنگ: حکومت کا نئی حکمت عمل پر غور
ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے معیشت کو تباہ کیا گیا، ملک احمد خان
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا آج طے پانے کا امکان
لاہور: پاک نیوزی لینڈ میچ سے قبل سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر