نئی پالیسی پر تنقید کے بعد واٹس ایپ بانی کی وضاحت
معروف سوشل اینڈ میسجنگ موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی...
واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی کے حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا بیان سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی صارفین کے حساس ڈیٹا کی شئیرنگ کی اجازت دیتی ہے۔
اس حوالے سے فواد چودھری نے اپنے بیان میں بتایا کہ شہریوں کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے وزارت سائنس مضبوط ڈیٹا پراٹیکشن قوانین متعارف کروانے پر غور کر رہی ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ ایک طرفہ سوچ کی بجائے ایسی پالیسز کی تشکیل مشاورت کے بعد کی جانی چاہیے تھی۔
یادرہے کہ2021 میں 5 جنوری کو واٹس ایپ میں نئی پرائیویسی پالیسی متعارف کروا ئی گئیں، جس کا حصہ نہ بننے والے افراد کے لیے اس ایپلیکشن تک رسائی بلاک کر دینے کا فیصلا کیا گیا۔
یادرہے کہ واٹس ایپ کے نئے ضوابط اور پرائیویسی پالیسی کا نفاذ 8 فروری 2021 سے ہوگا اور صارفین کو انہیں لازمی قبول کرنا ہوگا۔
کمپنی کی جانب سے بھیجے جانے والے نوٹیفکیشن میں لکھا تھاکہ واٹس ایپ اپنے شرائط و ضوابط اور پرائیوسی پالیسی کو اپ ڈیٹ کررہی ہے۔
اس نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ صارفین کے ڈیٹا کے حوالے سے کمپنی کا اختیار بڑھ جائے گا اور کاروباری ادارے فیس بک کی سروسز کو استعمال کرکے واٹس ایپ چیٹس کو اسٹور اور منیج کرسکیں گے۔
علاوہ ازیں فیس بک کی جانب سے واٹس ایپ کو اپنی دیگر سروسز سے منسلک کیا جاسکے گا۔
خیال رہے کیونکہ کمپنی نے نوٹیفیکشن میں لکھا جب کوئی صارف میڈیا فائل کسی میسج میں فارورڈ کرے گا، تو ہم اس فائل کو عارضی طور پر انکرپٹڈ فارم میں اپنے سرور پر محفوظ کرلیں گے تاکہ فارورڈز ڈیلیوری کو زیادہ موثر بنانے میں مدد مل سکے’
دوسری جانب واٹس ایپ نے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ کس طرح ڈیوائس ، کنکشن اور لوکیشن انفارمیشن کو پراسیس کرتی ہے۔
اسی طرح کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈیوائس کی لوکیشن کو بھی آپ کی اجازت کے ساتھ اس وقت اکٹھا کرتے ہیں، جب آپ ہمارے لوکیشن سے متعلق فیچرز کو استعمال کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے ٹرانزیکشن اینڈ پیمنٹس ڈیٹا کے الگ سیکشن کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News