پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ نے بطور پارلیمانی لیڈر اپنا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو بھجوایا ہے اوراپنی جگہ بلال غفار کو صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کیا ہے اور ساتھ ہی ان کی نامزدگی کا خط اسپیکر سندھ اسمبلی کو ارسال کردیا ہے۔
بلال غفار نے 2018ء کے الیکشن میں پی ایس 103کراچی ایسٹ 5 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی، انہوں نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کیا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News