Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی موسیقار استاد غلام مصطفیٰ 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

Now Reading:

بھارتی موسیقار استاد غلام مصطفیٰ 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

بھارت کے معروف کلاسیکل موسیقی کے استاد غلام مصطفیٰ 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق غلام مصطفیٰ طویل عرصے سے بیمار تھے۔

مزید پڑھیں

 اے آررحمٰن کی بیٹی کوحجاب میں دیکھ کر دم گُھٹتا ہے 

آسکرایوارڈ یافتہ بین الاقوامی شہرت کے حامل بھارتی گلوکاروموسیقار اے آر رحمٰن...

تاہم استاد غلام مصطفیٰ کی بہو نمرتا گپتا نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی موت اہل خانہ کے لیے ایک صدمہ ہے۔

Advertisement

استاد غلام مصطفیٰ 3 مارچ 1931 کو ریاست اتر پردیش کے شہر بدایوں میں پیدا ہوئے اور ان کا تعلق رام پور کے سہاسوان گھرانے سے تھا۔

یاد رہے کہ لتامنگیشکر اور اے آر رحمان سمیت متعدد گلوکاروں کو موسیقی کا فن سکھانے والے استاد غلام مصطفیٰ ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کرگئے۔

 انہیں 1991 میں بھارتی سول ایوارڈ پدما شری سے نوازا گیا، 2006 میں تیسرے بڑے شہری اعزاز پدما بھوشن اور 2018 میں دوسرے بڑے شہری اعزاز پدما وبھوشن سے نوازا گیا۔

علاوہ ازیں انہیں 2003 میں سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا جو کسی بھی آرٹسٹ کو دیا جانے والا اعلیٰ ترین ایوارڈ ہے۔

آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ میرے پیارے استاد اللہ آپ کو دوسرے جہاں میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

گلوکارہ لتا منگیشکر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ استاد غلام مصطفیٰ کی وفات کا سن کر مجھے بہت دکھ ہوا۔

واضح رہے کہ استاد غلام مصطفیٰ کے انتقال پر موسیقار برادری کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا اور موسیقی کیلیے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کے پاپ گلوکار کا کوریا میں مسجد تعمیر کرنے کا اعلان
نماز روحانی اور ذہنی سکون حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، نورا فتحی
بگ بی کی واپسی کیساتھ 'کون بنے گا کروڑ پتی' کے اگلے سیزن کا اعلان
امیتابھ بچن کو ایک اور باوقار ایوارڈ سے نوازے جانے کا اعلان
بگ باس او ٹی ٹی کے اگلے سیزن کا اعلان کردیا گیا
کامیڈین ببو برال کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر