Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیٹ فلکس، فلم کے گستاخانہ مواد کے 452 لنکس کو بلاک کردیا گیا

Now Reading:

نیٹ فلکس، فلم کے گستاخانہ مواد کے 452 لنکس کو بلاک کردیا گیا

نیٹ فلکس نے فلم کے گستاخانہ مواد کے 452 لنکس کو بلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ اس نے نیٹ فلکس کی فلم کے گستاخانہ مواد کے 778 لنکس میں سے 452 کو بلاک کردیا ہے۔

مزید پڑھیں

پاکستان میں نیٹ فلکس کی طرز کا پہلا او ٹی ٹی لانچ کرنے کا فیصلہ

پاکستان بھر میں نیٹ فلکس کی طرز کا پہلا او ٹی ٹی...

اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فلم کے گستاخانہ مواد کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

خیال رہے کہ اس موقع پر پی ٹی اے کے وکیل نے عدالتی ہدایت کی روشنی میں جج کے سامنے رپورٹ پیش کی۔

Advertisement

تاہم رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ اتھارٹی نے 778 ایسے لنکس کا پتا لگایا جہاں گستاخانہ مواد قابل رسائی تھا۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ 452 لنکس تک رسائی کو بلاک کردیا گیا

یاد رہے کہ پی ٹی اے کے مطابق اس فلم کا ٹریلر نیٹ فلکس پر جاری کیا گیا تھا اور اگر اسے کسی اور ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا تھا تو ان سے بھی اسے ہٹانے کو کہا جائے گا۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ ایک مرتبہ یہ دفاتر پاکستان کی حدود میں کھل گئے تو پاکستان ریگولیشنز نافذ کرسکتا ہے، جس پر عدالت نے پی ٹی اے کو کہا کہ وہ ایک اور رپورٹ جمع کروائے جس کے بعد سماعت کو 15 دن کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

علاوہ ازیں عدالت نے رپورٹ کو اطمینان بخش قرار دیا تاہم درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی وہ پی ٹی اے سے ایک اور رپورٹ طلب کرے اور معاملے کو زیر التوا رکھے۔

دوسری جانب گزشتہ سماعت پر پی ٹی اے نے عدالت میں یہ بتایا تھا کہ ناپسندیدہ مواد بلاک کرنے کے تناظر میں معروف سوشل میڈیا ویب سائٹس کو پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرنے کا کہا تھا

Advertisement

اس میں کہا گیا کہ ’گستاخانہ‘ فلم اپ لوڈ کرنے پر نیٹ فلکس کو مستقل طور پر بند کرنا چاہیے۔

 جبکہ گوگل، یوٹیوب اور فیس بک کو پاکستان میں 6 ماہ کے اندر فرنچائزز کھولنے کی ہدایت کرنی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیسہ اور شہرت اہم نہیں ہیں، ثانیہ مرزا
ریس کے دوران دوست کی مدد کرکے لڑکے نے سب کے دل جیت لئے
9 سالہ بچی کی 75 کلو کی ڈیڈ لفٹنگ نے سب کو حیران کردیا
سال 2024 کے مکمل سورج گرہن کی ویڈیو وائرل
لیجنڈری فلم ساز اور پروڈیوسر گنگو رامسے انتقال کر گئے
8 کلو کا سموسہ، ووٹنگ کی اہمیت کے متعلق آگاہی پیدا کرنے کا انوکھا انداز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر