Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی کورونا رپورٹس آ گئیں

Now Reading:

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی کورونا رپورٹس آ گئیں

پاکستان کے دورے پر آئی جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی کورونا رپورٹس منفی آ گئیں۔

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے میڈیا مینجر نے بتایا کہ کراچی پہنچنے کے بعد جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے کورونا ٹیسٹ ہوئے تھے اور سب کی ہی رپورٹ منفی آئی ہے۔

جنوبی افریقی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ اسٹاف کا دوسراکورونا ٹیسٹ 20 جنوری کو ہو گا جبکہ جنوبی افریقہ کی مہمان ٹیم ہوٹل میں 5 روزہ قرنطینہ میں رہے گی اور دوران قرنطینہ ہوٹل سے متصل کراچی جیم خانہ گراؤنڈ پر پریکٹس کرے گی۔

واضح رہےکہ گزشتہ روزپاکستان اور جنوبی افریقہ  کے مابین ٹیسٹ سیریز کے لیے امپائرز اور میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  کی جانب سے  جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق علیم ڈار اور احسن رضاجنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

Advertisement

پہلے ٹیسٹ میچ میں جاوید ملک بھی پہلی مرتبہ ٹیسٹ فارمیٹ میں ریفری کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

Advertisement

دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

سیریز میں شامل  دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 فروری کوپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

دوسرے ٹیسٹ میں  بھی علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز  ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رضوان نے قومی ٹیم کو متحد کرنے کا کریڈٹ شاہین کو دے دیا
قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کی ایک بار پھر بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی خواہش
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا، سنیل نارائن
بد قسمتی ہے ہماری حکومت کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کرتی، بھارتی حریف کو شکست دینے والے شاہ زیب کا شکوہ
خیبر پختونخوا، محکمہ کھیل کے افسران کے تبادلے اور تعیناتی
بھارتی نوجوان نے شطرنج کے عالمی چمپئن چینی کھلاڑی کو چیلنج کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر