کرپشن کنگ ملک سے باہر مزے کر رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان


ثمرا مظہرویب ایڈیٹر

14th January, 2021
فردوس
Square ad 300 x 250

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کرپشن کنگ ملک سے باہر مزے کر رہے ہیں، کل کے شیر آج گیڈر بنے ہوئے ہیں، سابق حکمرانوں نےایسا ایک اسپتال نہیں بنایاجہاں انکااپنا علاج ہوسکے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق نے کہا کہ کل کے شیر آج گیڈر بنے ہوئے ہیں، کرپشن کنگ کے چیلے یہاں واویلا کر رہے ہیں،اپنی ٹانگوں اوربیساکھیوں پر کھڑے ہونےوالوں کاکوئی مقابلہ نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کرنا مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی پرانی عادت ہے،جمہوریت کی گاڑی حکومت چلا رہی ہے،اپوزیشن کی گاڑی کاپہیہ پنکچرہے۔