فوربز میگیزین نے ٹاپ ہنڈرڈ ایشین ڈیجیٹل سپر اسٹارز کی فہرست جاری کر دی ہے۔
فوربز کی ٹاپ ہنڈرڈ ایشین ڈیجیٹل سپر اسٹارز کی لسٹ کے مطابق پاکستانی اسٹارز نے سوشل میڈیا نے بھی میدان مار لیا ہے اورپاکستان فنکاروں نے سوشل میڈیا پر بھی اپنا نام بنایا، ڈیجیٹل ورلڈ کی دنیا میں چاہنے والوں کو متاثر کیا۔
فوربز میگیزین کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں پاکستانی فنکاروں نے 100 بااثر ترین ڈیجیٹل اسٹارز کی فہرست میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔
فوربز کی جانب سے 100 ایسے بااثر ترین ڈیجیٹل اسٹارز کی فہرست جاری کی گئی ہے جنہوں نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے مداحوں میں آگاہی وشعور پھیلانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔
ماہرہ خان
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار بنیں تاہم انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام میں کورونا کی آگاہی پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ذہنی صحت سے متعلق مسائل، خواتین پر کیے جانے والے تشدد اور بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے لیے بھی استعمال کیا۔
ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی۔ انہوں نے انسٹاگرام 70 لاکھ فالوورز اور فیس بک پر 40 لاکھ سے زائد صارفین کو اپنا گرویدہ بنایا۔
عاطف اسلم
عاطف اسلم بھی پیچھے نہ رہے اور فوربز کی جاری کردہ لسٹ کے مطابق وہ دو کروڑ سے زائد فیس بک کے فینز کلب پر جھائے رہے۔
کورونا وبا کے دوران انہوں نے اللہ تعالی کے ننانوے ناموں (اسما الحسنیٰ) کی اس خوبصورتی سے تلاوت کی کہ سننے والوں پر سحر طاری کر دیا۔
عاطف اسلم کی جانب سے اسما الحسنیٰ کی تلاوت کو یوٹیوب پر دو کروڑ 81 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
عاطف اسلم کے فیس بک فالورز کی تعداد 20 ملین ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی۔
ایمن خان
پاکستانی اداکارہ ایمن خان انسٹا گرام پر 80لاکھ سے زائد فینز کلب کی حامل ہیں اور شوشل میڈیا پر وہ مقبولیت میں دیگر اداکاروں سے آگے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
