Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے، سعودی سفیر

Now Reading:

سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے، سعودی سفیر

پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانا چاہتا ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں تجارت کو فروغ دینے کی عمدہ صلاحیت موجود ہے۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو زیادہ اجاگر کیا جائے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی طرف زیادہ راغب ہوں۔

انہوں نے یقین دلایا کہ وہ  پاک سعودی تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تقریبا ساڑھے تین ارب ڈالر کی تجارت اصل صلاحیت سے بہت کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہت سی اعلی معیار کی مصنوعات بشمول حلال فوڈ پروڈکٹس، فارماسوٹیکلز، ٹیکسٹائل، آلات جراحی، چاول، پھل، ڈیری مصنوعات، کھیلوں کا سامان، چمڑے کی مصنوعات،  فنانشل سروسز، انشورنس اور آئی ٹی سروسز اور دیگر سعودی عرب کی مارکیٹ میں بہتر مقبولیت حاصل کر سکتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں متعدد اسپیشل اکنامک زونز قائم کئے جا رہے ہیں لہذا سعودی عرب کے سرمایہ کار ان میں جوائنٹ وینچرز اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں۔

فاؤنڈر گروپ آئی سی سی آئی کے چیئرمین میاں اکرم فرید نے پاکستان کے مفادات کو فروغ دینے کے لئے سعودی سفیر کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی ایک نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لئے کوششیں کر رہا ہے لہذا سعودی عرب کے سرمایہ کار اس میں صنعتی یونٹس لگانے کے امکانات کا جائزہ لیں۔

اس موقع پر چیمبر کے صدر سردار یاسر الیاس خا ن اور سعودی  سفیر نواف سعید المالکی نے دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ سے کراچی پریس کلب کے وفد کی ملاقات
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر