Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاوری ویڈیو کیسے بنی اور وائرل ہوئی، دنا نیر نے سب بتا دیا

Now Reading:

پاوری ویڈیو کیسے بنی اور وائرل ہوئی، دنا نیر نے سب بتا دیا

پاکستان میں گزشتہ ہفتے 6 فروری کو ایک یوٹیوبر و ولاگر لڑکی  دنانیرکی محض 5 سیکنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اتنی وائرل ہوئی کہ اس کے چرچے سرحد پار بھی ہونے لگے۔

دنا نیر کی وائرل ویڈیو میں انگریزی انداز میں اردو بولنی کی وجہ سے اسے کافی سراہا گیا اور اس پر شوبز شخصیات سے لے کر سیاستدانوں، نوجوان طلبہ، عام افراد اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے والے افراد نے بھی ویڈیوز بنائیں۔

اپنی ویڈیو کے حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے ولاگر دنانیر کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو بنانا ان کا طے شدہ منصوبہ نہیں تھا۔

اور اب اپنی ویڈیو کے وائرل ہونے سے متعلق پاوری گرل کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم ہے کہ ‘پاوری’ نہیں پارٹی ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ نتھیا گلی کی سیر کو گئی تھیں اور کھانا کھانے کے لیے رکی تھیں تو بس اچانک ہی انہوں نے موبائل فون نکال کر ویڈیو بنائی اور اپلوڈ کر دی۔

Advertisement

 

ویڈیو جیسے انداز میں بات کرنے سے متعلق سوال پر دنانیر نے کہا یہ میرا انداز نہیں ہے، میں ایسے بات نہیں کرتی بس صرف ویڈیو بنانے کے لیے مزاحیہ انداز اختیار کیا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Dananeer | 🇵🇰 (@dananeerr)

Advertisement

وائرل ہونے والی ویڈیو سے متعلق انہوں نے مزید کہا کہ میں نے تو صرف اپنے انسٹاگرام فالوورز کو ہنسانے کے لیے ایسی ویڈیو بنائی تھی،جب میں ویڈیو اپلوڈ کررہی تھی تو اس وقت میرا وائرل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

مزید پڑھیں

رومانیہ کے گلوکار بھی “پاوری گرل” کے ڈائیلاگ کے دیوانے ہوگئے

رومانیہ کے الیکٹروپاپ بینڈ ایکسنٹ کے مر کزی گلوکار ایڈرین سینا بھی...

انہوں نے مزید کہا کہ ویڈیو بنانے کا مقصد سب کو ہنسانا تھا اور وہ اس سے زیادہ ہی کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

ہماری پاوری ہورہی ہے کی ویڈیو کے بعد دنانیر کے فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور وہ مقبول بھی ہوئی ہیں۔

Advertisement

اس حوالے سے ولاگر کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کے بعد اب میرے پاس ایک بڑا خاندان ہے جس پر میں اپنے فالوورز کی بہت شکر گزار ہوں۔

واضح رہےکہ پاوری گرل کا اصل نام دنانیرہے جو کہ پشتون نام ہے، تاہم انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر واضح کیا ہے کہ ان کا اصل نام درست انداز میں لینا مشکل ہے، اس لیے انہیں ’جینا‘ بھی پکارا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر