چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب احتساب کیلئے پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے، کرپٹ عناصر کو کٹہرے میں لانے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔
چئیرمین نیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کرپشن تمام برائیوں کی جڑ اور ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب کارروائیوں کو تیز کردیا ہے، پلی بارگین سزا کے برابر ہے۔
جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کرپشن کیخلاف شکایات میں اضافہ عوام کا نیب پر اعتماد کا اظہار ہے، کرپشن فری پاکستان ہی نیب کا ایمان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
