Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

Now Reading:

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں سےہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کی شاندار اننگز کی بدولت پشاور زلمی کو جیت کیلئے 199 رنز کا ہدف دیا جو زلمی نے 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پہلی اننگ کے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز اسکور کیے۔

 کپتان سرفراز احمد اور بابراعظم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بولرز کے چھکے چھڑا دیے، دونوں نے چوتھی وکٹ پر 105 رنز کی قیمتی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کو بڑے ہدف تک پہنچایا، کپتان سرفراز احمد 81 اور اعظم خان 47 رنز بناکر نمایاں رہے جس میں نصف درجن چوکے اور 2 شاندار چھکے شامل تھے۔

Advertisement

زلمی کی جانب سے ثاقب محمود نے 3 اور وہاب ریاض نے دو وکٹیں جبکہ محمد عرفان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پشاور نے ہدف 19.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ حیدر علی 50 اور امام الحق 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔

Advertisement

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کرس گیل کے بغیر میدان میں اتر رہی ہے۔ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں تین تبدیلیاں ‏کی گئی ہیں۔ فاف ڈوپلیسی اور ڈیل اسٹین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔.

اس سے قبل آج کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر ایونٹ میں ‏پہلی کامیابی سمیٹی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر