سارہ خان اور فلک شبیرکی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوبیاہتا جوڑی سارہ خان اور فلک شبیرکی ایک...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہردل عزیز اداکارہ سارہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے دیکھتے وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ سارہ خان کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا ستا ہے کہ وہ عورت کی تربیت پر گفتگو کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
سارہ خان نے کہا ہے کہ صنف میں برابری پر یقین رکھتی ہوں، خواتین کو برتر دکھانے کا مطالبہ نہیں کرتی بلکہ میں خواتین اور مردوں کو ایک ساتھ دیکھنے کے بارے میں کہتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں لڑنے کے بجائے اپنے بیٹوں کی اچھی تربیت کرنا زیادہ بہتر ہے۔
سارہ خان نے کہا کہ اپنی بیٹیوں کو یہ نہ سکھائیں کہ وہ عورت مارچ کریں بلکہ اپنے بیٹوں کی تربیت کریں کیونکہ ان بیٹوں کی ماں ایک عورت ہی ہے۔
فلک شبیر کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ایک خاتون گھر کے امور چلاتی ہے، وہ گھر والوں کے لیے کھانا بناتی ہے اور اپنی فیملی کو سپورٹ کرتی ہے، ﷲ نے خواتین کو ایک خاص جگہ دی ہے لیکن میرا یہ ماننا ہے کہ مردوں کے بھی برابر کے حقوق ہیں۔
واضح رہے کہ مداحوں کی جانب سے اداکارہ سارہ خان کی ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News