Double Click 970 x 250

اپوزیشن کیلئے وہی فیصلے قابلِ قبول جو ان کی منشاء کے مطابق ہوں، شبلی فراز


شبین رضاویب ایڈیٹر

26th February, 2021
Adsense 300×600
شبلی فراز
Double Click 300 x 250

وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہناہے کہ اپوزیشن کیلئے وہی فیصلے قابلِ قبول ہیں جو ان کی منشاء کے مطابق ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جا ری اپنے پیغام میں
وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ  چِت بھی میری ، پَٹ بھی میری ، اَنٹا میرے باپ کا ، اپوزیشن کیلئے وہی فیصلے قابلِ قبول ہے جو ان کی منشاء کے مطابق ہوں، الیکشن جیتے تو شفاف اور منصفانہ، ہار گئے تو دھاندلی کا واویلا، ثابت ہوا کہ عمران خان کے دور میں الیکشن کمیشن آزاد، خودمختار اور فعال ہے۔

 انھوں نے کہا کہ کل تک الیکشن کمیشن کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے والے آج، اس اِدارے کے حامی بن گئے ہیں، بار بار موقف بدلنا اور اپنے ہی بیانیے کی نفی کرنا اپوزیشن کی پہچان بن گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سیاسی منافقت ہر گزرتے دن کے ساتھ عیاں ہو رہی ہے۔

 

Double Click 970 x 90