فردوس عاشق نے کہا ہے کہ جھوٹی راجکماری ڈسکہ میں مسترد ہونے پر جھوٹ کی نئی پٹاری لے کر میدان میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ووٹ کو عزت کا جھوٹا نعرہ لگانے والی ن لیگ کے ایم پی اے عادل چٹھہ کو ووٹوں سےبھرا تھیلا لے کر بھاگتے ہوئے پورا ملک دیکھ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جعلساز راجکماری نے اپنی چوری کا الزام مخالفین پر ڈالا،پی ٹی آئی کارکنان کو مبارکباد جو مسلح ن لیگ کی غنڈہ گردی کےآگے ثابت قدم رہے اور منشیات فروش ٹولےکو ہمیشہ کیلئےچلتا کیا۔
جھوٹ کے بیوپاریوں کی جھوٹی راجکماری NA75 ڈسکہ میں مسترد ہونےکے بعد جھوٹ کی نئی پٹاری لےکر ایک بارپھر میدان میں؛ ووٹ کو عزت کا جھوٹا نعرہ لگانےوالی ن لیگ کے MPAعادل چٹھہ کو ووٹوں سےبھرا تھیلا لیکر بھاگتے پورا ملک دیکھ چکا مگر جعلساز راجکماری نے اپنی چوری کا الزام مخالفین پر ڈالا۔
Advertisement— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 21, 2021
فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کی ڈکٹیشن پر جمہوری عمل میں رکاوٹ بننے کی بجائے فورا فاتح امیدوار کا اعلان کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
