Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

Now Reading:

ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

ملک میں مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی 0.81 فیصد مزید بڑھ گئی۔

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح  9.17 فیصد ہوگئی جبکہ ملک میں چینی اور آٹے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کا سلسلہ شروع ہے۔

ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت 3 روپے 37 پیسے فی کلو بڑھ گئی جس کے بعد ملک میں چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 93 روپے 59 پیسے فی کلو ہوگئی۔

آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 23 روپے 88 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 970 روپے 18 پیسے کا ہوگیا۔

Advertisement

ایک ہفتے میں مرغی 11 روپے 47 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی، انڈے فی درجن 6 روپے 80 پیسے مہنگے ہوئے، گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 9 روپے 75 پیسے مہنگا ہوا، کیلے فی درجن 3 روپے 93 پیسے مہنگے ہوگئے جبکہ دال چنا ایک روپے 96 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

حالیہ ہفتے دال ماش,دال مونگ,دال مسور,چاول بھی مہنگے ہوئے۔

ایک ہفتے میں 24 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئی جبکہ ایک ہفتے میں 6 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

 ٹماٹر 7 روپے 50 پیسے فی کلو سستے ہوئے، آلو ایک روپے 47 پیسے فی کلو سستے ہوئے، پیاز 64 پیسے فی کلو سستے ہوئے جبکہ گذشتہ ہفتے لہسن اور گڑ بھی سستا ہوا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف نے پاکستان سے سگریٹ سمیت غیر ضروری اشیاء پر ٹیکس لگانے کی اپیل کر دی
موٹر سائیکل اور گاڑی کی نمبر پلیٹس لگوانے والے شہریوں کیلئے بڑی خبر
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا
آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی
آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر