آئمہ بیگ کا 75 کلو وزن کم کرنے کا انکشاف


ثمرا مظہرویب ایڈیٹر

26th February, 2021
Square ad 300 x 250

معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ کالج کے زمانے میں اُن کا وزن75 کلو سے بھی زیادہ ہوا کرتا تھا۔

اپنی سریلی آواز سے لاکھوں  دلوں پر راج  کرنے والی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ جب وہ کالج میں تھیں تو اُن کا وزن 75 کلو سے بھی زیادہ تھا اور دبلی پتلی سی نظر آنے والی گلوکارہ کبھی موٹاپے کا شکار تھی

آئمہ بیگ کا مزید کہنا ہے کہ جب وہ کالج میں  تھیں تو اُن کا وزن بہت زیادہ تھا، کالج کے دور میں وہ بہت سے لباس موٹی ہونے کے سبب نہیں پہن سکتی تھیں مگر دوسری لڑکیوں کو دیکھ کر اُن کا بہت دل کرتا تھا کہ وہ بھی اپنے پسندیدہ لباس پہن سکتیں۔

گلوکارہ نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ وزن کم کرنے کا دور ان کے لیے انتہائی مشکل تھا تاہم وہ کامیاب ہوئیں۔

انہوں نے وزن کم ہونے کی ایک بڑی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈینگی بخار ہوگیا تھا جس کے بعد سے اُن کا وزن قدرتی طور پر بھی بڑھنے سے رُک گیا تھا اور وہ سلم اور اسمارٹ اور جاذب نظر ہوتی چلی گئیں۔