راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے مشکل وکٹ پر ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کرلی۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز کھانے کے وقفے کے بعد کا کھیل جاری ہے جب کہ قومی ٹیم نے 337 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔
THAT 💯 moment!
Watch #PAKvSA Live: https://t.co/JDojbzmfIr#HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/HQpIIkjoJI
Advertisement— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 7, 2021
چوتھے روز کے کھیل کا آغاز پاکستان کے لیے مایوس کن رہا اور جلد ہی اس کی ساتویں وکٹ 159 رن پر گر گئی جب حسن علی 5 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، مہاراج نے انہیں ایل بی ڈبلیو کیا۔
پاکستان کی آٹھویں وکٹ یاسر شاہ 23 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستان نے دوسری اننگز میں جنوبی افریقا پر اپنی برتری 288 رنز سے بڑھالی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 129 رنز بنائے تھے اور اس کی 6 وکٹیں گری تھیں، تاہم قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف مجموعی طور پر 200 رنز کی سبقت حاصل تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News