
جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے ایک بار پھر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’رینٹل احتجاج‘ کے ماہر نے میاں نواز شریف کے کرپشن کیسز ختم کروانے کا منافع بخش”نیا کاروبار“ شروع کرلیا ہے۔
حافظ حسین احمد نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ ”اتفاق فاؤنڈری“ کے مفروراور بھگوڑے لوہار کے ”بروکر“ بنے ہوئے ہیں، طے کرلیا گیا ہے کہ جان جے یو آئی کی مال مسلم لیگ ن کا۔
حافظ حسین احمد نے کہا کہ خود کو ”لوہے کے چنے“ قرار دینے والے بھگوڑے کی چوری اور عوام کا خزانہ لوٹنے والوں کے ”وکیل صفائی“ بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں سینٹ انتخابات میں کروڑوں روپوں کے عوض طلحہ محمود، اعظم سواتی اور شیخ یعقوب جیسے ارب پتی عناصر کو ٹکٹ دی گئی۔
حافظ حسین احمد نے مولانا فضل الرحمان پر الزام لگاتے ہوئے مزید کہا کہ رینٹل احتجاج کے مشہور و معروف ٹھیکیدار نے 26مارچ کے ”رینٹل احتجاج“ کے لیے لندن کے پناہ گزین سے 5ارب کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News