سارہ خان اور فلک شبیرکی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوبیاہتا جوڑی سارہ خان اور فلک شبیرکی ایک...
پاکستان کی خوبرو اداکارہ سارہ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ سارہ خان کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ہر لڑکی کو اُن کے شوہر معروف گلوکار فلک شبیر جیسا ہمسفر ملنے کی دعا دے رہیں ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
سارہ خان سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس شو میں بطور مہمان شرکت کر رہی ہیں اور سوالوں کے جوابات دے رہی ہیں۔
اس دوران سارہ خان سے اُن کے شوہر سے متعلق سوال کیا گیا جس کا جواب دیتے ہوئے سارہ خان نے فلک شبیر کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سارہ خان نے خود اور فلک شبیر سے متعلق بات کی ہے۔
سارہ خان نے فلک شبیر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’شادی کے بعد وہ اور بس فلک ہی ہوتے ہیں، فلک شبیر اُنہیں بہت آزادی دیتے ہیں تاکہ وہ اپنے شوق پورے کر سکیں، فلک شبیر بہت حوصلہ بھی بڑھاتے ہیں۔‘
سارہ خان نے کہا ہے کہ ’فلک شبیر چاہتے ہیں کہ وہ آگے بڑھیں اور کام کریں اسی لیے اُنہیں کام کرنا مزید اچھا لگتا ہے اور اپنے کام سے خوشی بھی ملتی ہے، وہ چاہتی ہیں کہ دنیا کی ہر عورت کو اللّٰہ تعالیٰ فلک شبیر جیسا شوہر دے، ایسا شوہر جو چاہے کہ آپ آگے بڑھیں آپ کو آگے بڑھنے دے۔‘
سارہ خان نے اپنے شوہر فلک شبیر کو بہترین شوہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ دنیا کی ہر عورت کو فلک شبیر جسا شوہر ملے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News