پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہناہے کہ انکے نانا بھٹو شہید نے کہا تھا مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے ہزار سال جنگ لڑیں گے، پورے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا دیا گیا۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بیان دیتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اپنے مستقبل کے فیصلے کرنے کی اجازت دی جائے، ہم جانتے ہیں نریندر مودی کو جواب کیسے دینا ہے، مودی کو ہرانا ہے تو جمہوریت قائم کرنا ہوگی۔
بلاول بھٹو کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ حکومت کو ہم پر مسلط کیا گیا، سلیکٹڈ حکومت پاکستان پر راج کررہی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ 26 مارچ کو مہنگائی مارچ ہوگا، ملک بھرسے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے،کشمیر کے الیکشن سے پہلے حکومت کو گھر بھیج دیں گے۔
بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ عمران خان اور نریندر مودی ایک ہی پیج پر ہیں، کسی کوکشمیرکاسودا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
بلاول کا کہناتھا کہ پاکستان میں تاریخی مہنگائی، بے روزگاری تبدیلی کی وجہ سے ہے،سلیکٹڈ کو ہٹا کر پاکستان میں عوامی حکومت قائم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم مودی کوجواب نہیں دے سکتا،مودی کوجواب دینے کیلئے جمہوری وزیراعظم کومنتخب کرناہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
