Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہوشیار! عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار، فیصلہ آج ہوگا

Now Reading:

ہوشیار! عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار، فیصلہ آج ہوگا
پیٹرولیم مصنوعات

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بوجھ، کل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پٹرول سات روپے اور ڈیزل ساڑھے چھ روپے لٹر مہنگا ہونے کاامکان ہے، حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، 7 روپے لٹر تک مہنگی ہونے سے عوام مہنگائی کے بوجھ تلے مزید دب جائیں گے۔

پیٹرول 7 روپے تک فی لٹر ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 6 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافے کی تجویز ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ آج وزیر اعظم کریں گے۔

لیوی میں کمی کرکے قیمتوں میں کم اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس قیمتیں برقرار رکھنے کا آپشن بھی موجود ہے۔

اوگرا اپنی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھجواچکا ہے، اوگرا نے ورکنگ 30 روپے فی لیٹر لیوی کے حساب سے کی ہے ، وزارت خزانہ آج شام نئی قیمتوں کااعلان کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سی این جی صارفین کیلئے بری خبر آگئی
سعودی عرب ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کے لئے تیار، رپورٹ
اسٹیٹ بینک نے تجارتی خسارے کے اعداد و شمارجاری کردیے
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی ہوگئی
کراچی کے شہریوں سے چھینی گئی گاڑیوں سے متعلق بڑی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر