Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز کی سیاست عمران خان کا نام لینے سے زندہ ہے، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

مریم نواز کی سیاست عمران خان کا نام لینے سے زندہ ہے، فردوس عاشق اعوان
فردوس عاشق

معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز کی سیاست عمران خان کا نام لینے سے زندہ ہے، پی ایس ایل کے بعد دلچسپ پی ایم ایل این لیگ شروع ہونے والی ہے۔

حمزہ شہباز کی رہائی پر رد عمل دیتے ہوئے  فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حاجی اور قیدی کے استقبال میں فرق رکھیں، قیدی کی رہائی کے لئے استقبالیہ حیران کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کر کے حاجی بن کر عوام کو پاگل نہ بنائیں، مقدمہ ابھی ختم نہیں ہوا ضمانت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز حمزہ شہباز کو کارکن اور خود کو لیڈر کے روپ میں دیکھتی ہیں، ایک میان میں دو تلواریں نہیں رہ سکتیں، پی ایس ایل کے بعد پی ایم ایل ن لیگ شروع ہوگی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہناہے کہ پیپلز پارٹی سے گٹھ جوڑ کر کے ن لیگ نے سینیٹ میں دھاندلی کی بنیاد رکھ دی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اگر یوسف رضا گیلانی اپنا ووٹ مانگ رہے ہیں تو پنجاب سے پیپلز پارٹی نے اپنا امیدوار کیوں واپس لیا ؟ ڈسکہ الیکشن کو یاد کر کے یہ خوشیاں منا رہے ہیں،ن لیگ کی زبانیں لمبی ہونے جا پتہ تھا لیکن ہاتھ اتنے لمبے ہیں یہ نہیں پتہ تھا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ جاتی امرا سے کچھ نمبردار برآمد ہوئے،باقی سب نمبرداروں کو نان فنکشنل کردیاگیا، رائیونڈ سٹیٹ سے نمبرداری لاگو ہوتی رہی۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے عوامی نمبردار کو تعینات کیا جبکہ رائیونڈ میں اپنے کاروبار اور بچوں کے مفاد کی جھلک نظر آتی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر