واٹس ایپ نئی پرائیویسی پالیسی، 15 مئی کے بعد کیا ہوگا؟


ثمرا مظہرویب ایڈیٹر

23rd February, 2021
Square ad 300 x 250

واٹس ایپ صارفین کیلئے بری خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اگر کسی واٹس ایپ صارف نے ابھی تک نئی پرائیوسی پالیسی کو قبول نہیں کیا ہے تو 15 مئی کے بعد وہ میسنجر پر پیغامات نہ پڑھ پائیں گے نہ اپنے پیاروں کو بھیج سکیں گے۔

ٹیکنالوجی خبروں کیلئے مشہور امریکی اخبار ٹیک کرنچ کے مطابق جو صارفین واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کو قبول کرنے سے انکاری ہیں ان صارفین کا واٹس ایپ اکاؤنٹ 15 مئی کے بعد عارضی طور پر بند کر دیا جائے گا اور 120 دن گزرنے کے بعد اسے مکمل طور پر ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی قبول نہ کرنے والے صارفین کو ڈیڈلائن گزرجانے کے بعد مختصر عرصےکے لیے کال اور نوٹیفکیشن کی سہولت دی جائے گی تاہم اس کے بعد اکاونٹ مکمل طور پر ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی معلومات تھرڈ پارٹی بشمول فیس بک کے ساتھ شیئر کیے جانے کے اعلان کے بعد سے صارفین کی بڑی تعداد واٹس ایپ کی متبادل ایپس’سگنل‘ اور ’ٹیلی گرام‘ کی جانب رخ کررہے ہیں۔