Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اتحادیوں کیساتھ ملکر سینیٹ انتخابات میں اکثریت نشستیں حاصل کرینگے، وزیراعلیٰ بلوچستان

Now Reading:

اتحادیوں کیساتھ ملکر سینیٹ انتخابات میں اکثریت نشستیں حاصل کرینگے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ ملکر سینیٹ انتخابات میں زیادہ سے زیادہ سیٹیں حاصل کریں گے اور اس سلسلے میں  بی اے پی اے این پی کو سپورٹ کرے گی۔

وزیراعلیٰ جام کمال خان نے اے این پی خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر ایمل ولی خان سمیت دیگر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں سیاسی پارٹیوں نے اچھا طریقہ کار اپنایا ہے اور اپوزیشن اور اتحادیوں نے آنے والے سینیٹ الیکشن کیلئے اچھا ڈسپلن قائم کیا ہے۔

جام کمال خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تبدیلی نظرآئی گی، بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے پہلے بھی اتحادیوں نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہمیشہ حکومتیں مخلوط حکومت کی شکل میں بنی ہیں۔

اس موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس میں عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدرایمل ولی خان نے کہا کہ اے این پی بلوچستان میں بی اے پی کے اتحادی جماعت ہے اور سینیٹ انتخابات میں حصہ اتحادیوں کا ساتھ دیں گے۔

Advertisement

ایمل ولی خان کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اے این پی کی جانب سے سینیٹ کی جنرل نشت پر ارباب عمر فاروق حصہ لے رہے ہیں۔

دوران پریس کانفرنس ایمل ولی خان نے کہا کہ صوبائی پریس سیکرٹری اسد خان اچکزئی کی آج 5 ماہ بعد لاش برآمد ہوئی ہے، ہم نے اسدخان  کی بازیابی کے لئےہرسطح پر کوشش کی  اور احتجاج بھی کیا، اس سلسلے میں ہائی کورٹ بھی گئے۔

انہوں نے بتایا کہ اسد خان کے قتل کے حوالے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے،اسدخان کے قتل کے حوالے سے ابہام پایا جارہا ہے، اس لیے ورکرز سے اپیل ہے کی اشتعال میں نہ آئیں۔

ایم ولی خان کا مزید کہناتھا کہ اے این پی کا مطالبہ ہے کہ اسدخان کے قتل کے حوالے سے جوڈیشل انکوائری کی جائے،لاپتہ افراد کے لواحقین انکوائری چاہتے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ جام کمال خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 5ماہ سے اسدخان اچکزئی کی بازیابی کے لئے حکومتی سطح پر بھرپور کوشش کی گئی، اسدخان کے قتل پر انتہائی افسوس اور دکھ ہوا۔

وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ اسدخان اچکزئی کے قتل پر حکومت ہرسطح پر تحقیقات کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم شہباز شریف نے انتہائی اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا
اپنے گھر کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان
پنجاب حکومت سے موٹرسائیکل لینے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر آگئی
چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے فارغ؛ محمد علی رندھاوا کی تعیناتی متوقع
وزیراعظم کا شہید حسنین ترمذی کے اہلخانہ کیلئے ڈیڑھ کروڑ کی مالی امداد کا اعلان
ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کیلئے مناسب اقدامات اٹھارہے ہیں، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر