Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟ رپورٹ نے سب کے ہوش اڑادیئے

Now Reading:

پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟ رپورٹ نے سب کے ہوش اڑادیئے
Advertisement

گوگل کی جاری کردہ سالانہ رپورٹ ’ایئر ان سرچ 2020‘ کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ کرونا کی وباء کے دوران سماجی فاصلوں، لاک ڈاؤن اور گھروں سے کام کرنے کے ساتھ سماجی اور نفسیاتی رویوں میں بھی تبدیلی واقع ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی صارفین کے انٹرنیٹ کے استعمال کے رجحانات میں نمایاں تبدیلی واقع ہوئی۔

مزید پڑھیں

گوگل میپس میں ایک اور بہترین فیچر شامل

مقبول ترین کمپنی نے گوگل میپس میں ایک اور بہترین فیچر شامل...

تاہم سال 2020کے دوران گوگل پر ’صنفی مساوات‘ کے لیے کی جانے والی تلاش میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

عالمی وبا کورونا کی وباء سے ذہنی صحت پر پڑنے والے اثرات کی وجہ سے ذہنی صحت سے تعلق رکھنے والی معلومات کی تلاش میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement

پاکستانیوں نے ماحول کے اثرات کا از سر نو جائزہ لیااور ری سائیکلنگ سے متعلق مواد کی تلاش 128 فیصد اضافہ بڑھ گئی۔

کورونا کی مشکلات کی وجہ سے فلاحی اور خیراتی سرگرمیوں سے متعلق صارفین کی تلاش 122 فیصد بڑھ گئی۔

اس کے علاوہ لاک ڈاؤن اور تعلیمی ادارے بند ہونے کی وجہ سے بچوں کو گھر پر تعلیم دینے سے متعلق صارفین کی تلاش میں 250 فیصد اضافہ ہوا۔

2020ء میں پاکستان میں ’اردو زبان میں ڈب کی گئی‘ تلاش میں 328 فیصد اضافہ ہوا۔

دوسری جانب صارفین نے تفریح کے لیے گیمز کا سہارا لیا جس سے ’گیمنگ چیئر‘کے تلاش میں 90 فیصد اضافہ ہوا۔

’پالتو جانور‘ کی تلاش میں 700 فیصد اضافہ ہوا۔

Advertisement

 متعدد افراد نے خود کو گھر پر زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کے قابل بنانے  کے طریقے بھی تلاش کیے اور’ایزی ڈیزرٹ‘ بنانے کی ترکیبوں کی تلاش میں 140 فیصد اضافہ ہوا۔

’اسٹاک انویسٹنگ‘ کی تلاش میں 223 فیصد اضافہ ہوا۔

فعال مینجمنٹ میں بھی اضافہ ہوا جس میں ’بیماری سے بچاؤ‘ کے طریقوں کی تلاش میں 109 فیصد اضافہ ہوا۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ
سی پیک منصوبے پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے ضامن ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
فلسطین کی صورتحال پر 100 صحافیوں کا کھلا خط
ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن کی منظوری متوقع
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر کا دورہ
جرمنی کے بعد امریکہ کا بھی کیجریوال کے لیے منصفانہ، شفاف اور بروقت قانونی عمل کا مطالبہ
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر