Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی وبا کو شکست کیسے دی جائے؟ طریقہ بتائیں اور جیتیں 8 لاکھ روپے سے زائد رقم

Now Reading:

عالمی وبا کو شکست کیسے دی جائے؟ طریقہ بتائیں اور جیتیں 8 لاکھ روپے سے زائد رقم

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ نے کورونا سے چھٹکارہ پانے کیلئے نیا طریقہ آزمانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں پولیس نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی شہری عالمی وبا سے نجات حاصل کرنے کا سوزمند طریقہ بتائے گا اسے انعام کے طور پر 8 لاکھ روپے سے زائد کی رقم دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق شارجہ کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اگر کسی شہری کے پاس کورونا کو شکست دینے کا طریقہ ہے تو وہ آگاہ کریں اور نیا اوپن انوویشن ایوارڈ جیتنے کا موقع حاصل کریں۔

شارجہ پولیس نے یہ اعلان انوویشن لیپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا گیا۔ اور کہا کہ ریاست میں مقیم کوئی بھی شہری اس پروگرام کے لیے درخواست بھیج سکتا ہے۔

شارجہ میں ادارہ برائے ترقی و حکمت عملی کے ڈائریکٹر کرنل طارق المدفہ کا کہنا تھا کہ ایوارڈ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں سے ایک طریقے اور دوسرا اُس کے عمل درآمد پر ہوگا۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ موصول ہونے والے آئیڈیاز کا ماہرین جائزہ لیں گے جس کے بعد فاتح شخص یا ٹیم کو بیس ہزار درہم (8 لاکھ 62 ہزار روپے) کی رقم بطور انعام ادا کی جائے گی۔

کرنل طارق المدفہ نے اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ شہری انفرادی یا گروپ کی صورت میں اس ایوارڈ کے لیے درخواست بھیج سکتے ہیں تاہم اگر کوئی ٹیم حصہ لے رہی ہے تو اُس میں چار سے زیادہ اراکین شامل نہیں ہونے چاہیں اور نہ ہی انہوں نے پہلے کبھی کوئی انعام جیتا ہو۔

درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 مارچ رکھی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر