سارہ خان اور فلک شبیرکی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوبیاہتا جوڑی سارہ خان اور فلک شبیرکی ایک...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز اداکارہ سارہ خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ سارہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 6 ملین یعنی 60 صارفین نے فالو کرلیا ہے۔
انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافے کے بعد سارہ خان بھی اُن پاکستانی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جو انسٹاگرام پر کافی مقبول ہیں۔
علاوہ ازیں سارہ خان انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں، وہ آئے دن اپنے خوبصورت فوٹو شوٹ اور کام سے متعلق تصویریں اپنے مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔
گلوکار فلک شبیر کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد سے سارہ خان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ بھی دلکش تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔
تاہم اداکارہ سارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ان کی خوبصورت تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔
دوسری جانب انسٹاگرام صارفین فلک شبیر اور سارہ خان کو شوبز انڈسٹری کی بہترین جوڑی بھی قرار دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی معروف اداکارہ عائزہ خان ہیں۔
عائزہ خان نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر شہرت کے تمام اگلے پچھلے ریکارڈز توڑتے ہوئے ایمن خان کو بھی فالوورز کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News