بھارت میں سمندر کے اندر شادی کی انوکھی تقریب کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تمل ناڈو میں سمندر کی گہرائیوں میں محبت کرنے والا جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔
تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے وی چننا اور ایس سویتھا نے اپنی شادی کی رسم کیلئے 60 فٹ گہرے پانی کا انتخاب کیا جہاں جوڑے نے شادی کے روایتی لباس پہن کر غوطے لگائے۔
سمندر کے اندر شادی کی تقریب کے لیے دلہن نے ایک ہفتے تک ریہرسل کی جس کے دوران وہ اپنے دلہے کے ہمراہ سمندر کے اندر جاتیں اور تیکنیک سیکھتیں۔
تفصیلات کے مطابق وی چننا دورئی ایک ماہر غوطہ خور ہیں اور اپنی زندگی کے سب سے اہم دن کو بھی اپنے شوق اور مشغلے کے ساتھ منایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News