Double Click 970 x 250

سینیٹ انتخابات، بلوچستان میں جانچ پڑتال کا عمل مکمل


ثمرا مظہرویب ایڈیٹر

18th February, 2021
Adsense 300×600
سینٹ انتخابات
Double Click 300 x 250

سینیٹ انتخابات کیلئے بلوچستان میں بھی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے جمع ہونے والے 41 کاغذات نامزدگی میں سے 5 کو مسترد کردیا گیا۔

صوبائی الیکشن آفس کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران بلوچستان عوامی پارٹی کے ڈاکٹر نواز ناصر اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پر امیدوار محمد آصف نوید اور جمہوری وطن پارٹی کے محمد ابراہیم کے کاغذات مسترد کردیے گئے ہیں ۔

بی اے پی   صوبائی الیکشن آفس نے بتایا کہ جنرل سیکریٹری منظور کاکڑ کے کاغذات ٹیکنوکریٹ کی نشست کیلئے مسترد کردیے گئے ہیں جبکہ جنرل نشست کیلئے منظور ہوئے ہیں۔

 صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق سینٹ کی 12 نشستوں کیلئے 36 امیدوار اب میدان میں ہیں ۔

Double Click 970 x 90