Double Click 970 x 250

برطانیہ نے میانمار کے وزیردفاع، وزیر داخلہ اور 3 جنرلز پر پابندی لگا دی


ثمرا مظہرویب ایڈیٹر

19th February, 2021
Adsense 300×600
Double Click 300 x 250

برطانیہ کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کے تناظر میں میانمار کے وزیردفاع،  وزیر داخلہ اور 3 جنرلز پر پابندی لگا دی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا نے بھی میانمار کے 9 فوجی افسران پر پابندیاں لگادیں۔

خیال رہے کہ میانمار کے مختلف شہروں میں فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج جاری ہے۔ ینگون میں کار، ٹیکسی اور بسوں پر مشتمل احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

دارالحکومت نیپیداو میں انجینیئرز سمیت دیگر شعبوں کے افراد نے احتجاجی ریلی نکالی جنہیں روکنے کیلئے پولیس نے طاقت کا استعمال کیا اور واٹر کینن کے ذریعے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی۔

Double Click 970 x 90