Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینیٹ الیکشن، پی ڈی ایم کے تمام معاملات طے پا گئے

Now Reading:

سینیٹ الیکشن، پی ڈی ایم کے تمام معاملات طے پا گئے

سینیٹ الیکشن کے حوالے سے پی ڈی ایم کے تمام معاملات طے پا گئے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن میں حکمت عملی سے متعلق پشاور میں ہمایوں خان کی رہائش گاہ پر اجلاس ہوا، اجلاس میں جماعت اسلامی نے بھی پی ڈی ایم کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کی طرف سے عباس آفریدی اور میاں عالمگیر شاہ ،پیپلز پارٹی کی طرف سے فرحت اللہ بابر محمد علی شاہ باچہ  اور احمد کریم کنڈی شریک ہوئے۔

زرائع کے مطابق اجلاس میں جے یو آئی کی طرف سے مولانا لطف الرحمان اور محمود احمد بیٹنی ،عوام نیشنل پارٹی کی طرف سے حاجی ہدایت اللہ خان اور سردار حسین بابک جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سے عنایت اللہ خان شامل ہوئے۔

اجلاس میں طے پایا کہ مسلم لیگ ن ، جے یو آئی اور عوامی نیشنل پارٹی  جنرل نشستوں پر الیکشن لڑیں گی، پیپلزپارٹی ٹیکنوکریٹ اور جماعت اسلامی خواتین کی نشست پر سینیٹ الیکشن لڑے گی۔

Advertisement

اس موقع پر پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان کا کہناتھا کہ جماعت اسلامی بھی اپوزیشن جماعتوں کوسپورٹ کرے گی اور‏سینیٹ الیکشن میں جماعت اسلامی اپوزیشن کےامیدواروں کوووٹ دےگی۔

عنایت اللہ خان نے کہا کہ ‏ن لیگ،جے یو آئی ،اےاین پی  امیدوارجنرل نشستوں پرانتخابات لڑیں گے۔

‏ پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ٹیکنوکریٹ، جماعت اسلامی خواتین کی نشست  پرسینیٹ  الیکشن لڑےگی،پی ڈی ایم خیبرپختونخواہ سے سینیٹ انتخابات میں پانچوں نشستیں جیتنے کے لیئے پر امید ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف متین گورک کی ملاقات
ضمنی انتخابات؛ لاہور، ڈی جی خان، قصور، گجرات سمیت دیگرشہروں میں دفعہ144نافذ
مظفرآباد:مسافروین کھائی میں جاگری، 7 افراد جاں بحق
زیرحراست ملزم کی ہلاکت؛ سابقہ ایس پی کلفٹن نیئرالحق براہ راست قتل کامرکزی ملزم قرار
وزیراعلٰی سرفراز بگٹی کا بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے دوران ہلاکتوں پر اظہار افسوس
ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ایئرچیف ظہیراحمدبابرسدھوسے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر