Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بل گیٹس نے جن دو وباؤں سے متعلق خبردار کیا وہ کونسی ہیں؟

Now Reading:

بل گیٹس نے جن دو وباؤں سے متعلق خبردار کیا وہ کونسی ہیں؟

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے دو مزید بڑی آفات کے متعلق دنیا کو خبردار کر دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مستقبل میں آنے والی دو وبائیں کورونا وائرس کی وباءسے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔

 بل گیٹس نے 2015ءمیں کورونا وائرس کی پیش گوئی کی تھی جو بالکل درست ثابت ہوئی۔

کورونا وائرس کی پیش گوئی کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا تھا کہ ’ایک ایسی وباءدنیا میں پھیل سکتی ہے کہ لوگ اس وائرس سے متاثرہ ہوں گے لیکن وہ خود کو صحت مند سمجھیں گے‘۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بل گیٹس نے کہا ہے کہ دنیا کو اگلی جن دو آفات کا سامنا ہو سکتا ہے وہ موسمیاتی تبدیلیاں اور بائیو دہشت گردی ہے اور ہم ان دونوں آفات کے لیے بالکل بھی تیار نہیں ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ’اگر اگلی چند دہائیوں میں کوئی چیز 1کروڑ لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار سکتی ہے تووہ میزائل نہیں بلکہ مائیکروبز ہیں ‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں اور دہشت گردی کی ایسی وارداتوں سے سب سے زیادہ خطرہ ہے جن میں بائیو ویپنز استعمال کیے جا سکتے ہیں‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حزب اللہ کا اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملہ، متعدد اسرائیلی فوجی زخمی
دبئی، شدید بارشوں کے باعث مڈل ایسٹ انرجی 2024 نمائش ملتوی
کابل ایئر پورٹ پر خودکش حملے کے نئے حقائق منظر عام پر آگئے
مودی سرکار کا سوشل میڈیا پر بلا جواز کریک ڈاؤن
دبئی میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم؛ ویڈیو وائرل
یوکرین پر روسی میزائل حملہ، 13 افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر