Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی پنجاب سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے، سراج الحق

Now Reading:

جنوبی پنجاب سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہناہے کہ جہاں جاگیردارانہ سیاست ہوگی وہاں انسان ترقی نہیں کرے گا، جنوبی پنجاب سے کیے گئے وعدے آج تک پورے نہ کیے گئے۔

سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے ساتھ تمام حکومتوں نے وعدے کیے تھے اسے صوبہ بنائیں گے مگر کسی بھی حکومت نے یہ وعدہ پورا نہیں کیا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہناتھا کہ جنوبی پنجاب خاص طور پر ملتان میں آج تک کوئی بڑا پروجیکٹ نہیں نظر آیا، جنوبی پنجاب میں زراعت برباد ہو گئی ہے۔

انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا حکومت بتا سکتی ہے کہ کورونا وائرس کے لیے جو فنڈز لیا کتنے پیسے جنوبی پنجاب کو ملے؟

 سراج الحق کا کہناتھا کہ پورا ملک اس وقت ایک دلدل میں ہے، جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے چہروں پر مایوسی ہے، تبدیلی حکومت نے لوگوں کے چہروں سے مسکراہٹ چھین لی ہے۔

Advertisement

ایف اے ٹی ایف اجلاس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہناتھا کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں ہی رکھا گیا ہے،  وزیر خارجہ خوش ہے کہ ایف ائے ٹی ایف والوں نے ہماری تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ جون تک پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا جائے گا کہاں گئی ہماری خارجہ پالیسی؟ دنیا کہاں سے کہاں نکل گئی ہماری حکومت صرف عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے، اس حکومت کو ایک ہزار سال بھی مل جائے یہ حکومت تبدیلی نہیں لا سکتی۔

سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی نے پوری قوم کو پاگل کر دیا ہے۔ پیٹرول کی قیمتں بڑھ رہی ہیں، سب سے زیادہ بوجھ غریب عوام پر پڑتا ہے، سوال یہ ہے کہ اس ملک کو حکومت یا کورونا وائرس نے نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ سونامی سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں۔  ن لیگ، پیپلزپارٹی تحریک انصاف ایک ہی ہیں، مغل شہزادوں کی سیاست میں کبھی بھی کچھ نہیں ہو سکتا۔

سراج الحق نے کہا کہ اس ملک میں نہ قانون کی حکمرانی ہے نہ جمہوریت ہے،  ہم عوام کو ان کرپٹ سیاست دانوں کی گرفت سے جان چھڑوانا چاہتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے کتنے بڑے وعدے کیے تھے، آج تحریک انصاف میں وہی لوگ نظر آئیں گے جن سے عوام چھٹکارہ چاہتی تھی۔

Advertisement

سینیٹر سراج الحق کا کہناتھا کہ کاش ہماری قوم جان جائے اور ووٹ کا ٹھیک استعمال کرئے، اس ملک میں اللہ کا نظام آئے گا تو سب ٹھیک ہوگا۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی جب آئے گی تو اس علاقے کو الگ صوبہ بنائے گی، ہم جنوبی پنجاب کے مسائل حل کریں گے۔

انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف 21 مارچ کو جماعت اسلامی ملتان میں جلسہ کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکوؤں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، وزیرداخلہ سندھ
قومی اسمبلی اجلاس میں 9 مئی پر آزاد کمیشن کا مطالبہ کرنے والے تھے، عمر ایوب
فری آئی ٹی کورس کرنیوالے نوجوانوں کے لیے اچھی خبر
آصفہ بھٹونےقومی اسمبلی کی رکنیت کاحلف اٹھالیا
پاک فوج کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری
خیبر پختونخواہ، روٹی کی قیمت میں پانچ روپے کمی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر