Double Click 970 x 250

پارلیمنٹ عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے، وزیرِ اعظم


وریشہ مسعودویب ایڈیٹر

22nd February, 2021
Adsense 300×600
Double Click 300 x 250

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات ہوئی جس میں پارلیمانی امور اور قانون سازی سے متعلق گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پارلیمنٹ عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پارلیمنٹ کو مضبوط بنانے پر پختہ یقین رکھتی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا تھا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ   قبائلی اضلاع کی ترقی کو اولین ترجیح دی جائے، ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ قبائلی اضلاع کے غیور شہریوں نے ملک کے لیے بے دریغ قربانیاں دی ہیں جبکہ قبائلیوں کے علاقوں کی ترقی ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔

Double Click 970 x 90