Double Click 970 x 250

موجودہ حکومت کے سی آر منصوبے کی ترقی کے لئے پرعزم ہے، اسد عمر


وریشہ مسعودویب ایڈیٹر

16th February, 2021
Adsense 300×600
اسدعمر
Double Click 300 x 250

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے سی آر منصوبے کی ترقی کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں کے سی آر اور ریلوے فریٹ کوریڈور منصوبوں کی تیاری اور پروسیسنگ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر ریلوے اعظم خان سواتی، وزارت منصوبہ بندی میں کراچی منصوبوں کے فوکل پرسن نجیب ہارون، سکریٹری ریلوے اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

سیکرٹری ریلوے نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے اور ریلوے فریٹ کوریڈور وزارت کی جانب سے دی گئی ٹائم لائن کے مطابق چل رہے ہیں۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ موجودہ حکومت کے سی آر منصوبے کی ترقی کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔

اسد عمر نے وزارت ریلوے اور اتھارٹی کو کنسلٹنٹس کو تفویض کردہ کام کا ماہانہ پیش رفت کا جائزہ لینے کی ہدایت کرت ہوئے کہا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے تمام آپشنز بروئے کار لائے جائیں۔

Double Click 970 x 90