Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی حکومت ایک لبرل حکومت ہے، شیخ رشید

Now Reading:

عمران خان کی حکومت ایک لبرل حکومت ہے، شیخ رشید
شیخ رشید

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت ایک لبرل حکومت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے اوجی ڈی سی ایل کے مسیحی ملازمین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی محب وطن اور پرامن لوگ ہیں، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ اپنے عقیدے کو چھوڑیں نا اور کسی کے عقیدے کو چھیڑیں نا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان میں مسیحی بھائی اپنی مذہبی رسومات بڑی آسانی اور خوشی سے ادا کرسکتے ہیں جبکہ ہندوستان میں مسلمان عیسائی اور بدھ مت بھی شدید تنگ ہیں۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ 4 مارچ سے عمران خان کے سیاسی ستارے عروج پر ہیں جبکہ کسی کو غلط گہمی ہے وہ دور کرلے کیونکہ عمران خان سینیٹ الیکشن میں سرخرو ہوں گے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز 2018 سے ای سی ایل پر ہیں، ان کے پاسپورٹ یا ان کی درخواست کوئی معنی نہیں رکھتے۔

Advertisement

شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد پولیس کو ماڈرنائیز کرنے جارہے ہیں، پی ڈی ایم آنا چاہے تو شوق سے آئے مگر اسلام آباد والوں کو تنگ نہ کریں تو اسلام آباد والے بھی انہیں تنگ نہیں کریں گے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مسنگ پرسن پر قانون سازی کی جائے گی جبکہ عمران خان نے بھی مسنگ پرسن کے حوالے سے قانون سازی کا کہا ہے، مسنگ پرسنزکے معاملے پر 15دنوں میں قانون سازی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر