Double Click 970 x 250

کرینہ کپور کے ہاں ننھےمہمان کی آمد


شبین رضاویب ایڈیٹر

21st February, 2021
Adsense 300×600
Double Click 300 x 250

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کرینہ کپور اور چھوٹے نواب سیف علی خان ایک اور بیٹے کے والدین بن گئے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرینہ کپورخان گزشتہ روز شام ساڑھے 5 بجے کے قریب برج کینڈی ہسپتال میں داخل ہوئی تھیں جہاں صبح ساڑھے 8 بجے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

بالی ووڈ جوڑی کی جانب سے اب تک بچے کی تصاویر جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی انہوں نے بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ سیف علی خان نے 2012 میں کرینہ کپورسے شادی کی تھی اور ان کے ہاں 20 دسمبر 2016 کو پہلے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش ہوئی تھی۔

 

Double Click 970 x 90