Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمضان کا دسترخوان، دہی بھلے بنائیں بہت آسان طریق سے

Now Reading:

رمضان کا دسترخوان، دہی بھلے بنائیں بہت آسان طریق سے
Advertisement

رمضان المبارک میں نئے نئے کھانے کھائے جاتے ہیں اور نت نئے انداز سے بنائے بھی جاتے ہیں۔

رمضان میں دسترخوان کی زینت میں دہی بھلے کا بھی شمار کیا جاتا ہے جس کو بنانے کا ایک آسان اور نیا انداز آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

اجزاء:

ماش کی دال ایک کپ، نمک حسب ذائقہ، بیکنگ سوڈا  ، تیل، دہی، ہرا  دھینا، بھنا زیرہ، ادرک، لال مرچ اور چینی

بنانے کا طریقہ:

Advertisement

دال کو دھو کر رات بھر کے لئے بھگوئیں اسکے بعد دال کو چھان کر پیس لیں اور اس میں نمک اور بیکنگ سوڈا شامل کر دیں، کڑاہی میں تیل کو تیز گرم کریں اور بھلوں کو سنہرا ہونے تک تَل لیں۔

تمام بھلے تل جائیں تو نیم گرم پانی میں پانچ سے دس منٹ کے لئے بھگو دیں، پھر ہلکے ہاتھ سے پانی نچوڑ کر ڈِش میں رکھ لیں۔

ایک پیالے میں دہی کو اچھی طرح پھینٹ لیںاور اس میں نمک، لال مرچ، چینی، باریک کٹا ادرک، بھنا زیرہ پاو¿ڈر اور ہرا دھنیا بھی مکس کرلیں۔

ڈش میں رکھے بھلوں پر مصالحے والی دہی اتنی ڈالیں کہ بھلے چھپ جائیں۔دہی بھلوں کو اِملی کی چٹنی اور ہرا دھنئے سے سجا کر پیش کریں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہاتھ دھونے کے لیے کونسا صابن استعمال کریں؟ ماہرین نے بتادیا
میک اپ برش کی صفائی کیوں ضروری ہے؟ ماہرین نے بتادیا
سونے کے یہ مختلف انداز، صحت سے جڑے کئی مسائل حل کر سکتے ہیں
بھارتی بھکاری کیو آر کوڈ سے بھیک مانگنے لگے
نوجوانوں میں مائیگرین فالج کی ایک اہم علامت ہوسکتی ہے، تحقیق
گوگل اے آئی رزلٹ میں مشکوک ویب سائٹ کے لنکس بھی آنے لگے
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر