Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کو ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی ترتیب دینے کی تجویز

Now Reading:

حکومت کو ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی ترتیب دینے کی تجویز

وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فرازکی ملاقات ہوئی  ہے جس میں  وزیر اعظم کو وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے تجویز کردہ ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم کے ڈیجیٹل میڈیا فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد اور ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے جنرل مینجر عمران غزالی بھی موجود تھے۔

 وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ پاکستان میں فی الوقت 93 ملین انٹرنیٹ صارفین موجود ہیں اور یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

 وزیراعظم کو بریفنگ میں انٹرنیٹ صارفین کی تیزی سے بڑھتی تعداد کے رحجان کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی ترتیب دینے کی بھی تجویز پیش کی گئی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ فی الحال وفاقی حکومت کی ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزمنٹ کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں، منظوری کے بعد یہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی پہلی پالیسی ہوگی۔

Advertisement

وزیراعظم کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ وزارت اطلاعات و نشریات کے ذریعے حکومت ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تشہیر کرسکے گی، پاکستان کی ڈیجیٹل میڈیا صنعت تیزی سے پھیل رہی ہے۔

 بریفنگ کے مطابق مذکورہ پالیسی کے تحت نئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور پبلشرز کی حوصلہ افزائی ہو گی اور پاکستانی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

اس کے علاوہ ڈیجیٹل میڈیا کی توثیق سے کارپوریٹ سیکٹر بھی ڈیجیٹل میڈیا کو بطور اشتہاری مہم استعمال کرنے کی جانب راغب ہوگا۔

اس موقع پر وزیراعظم کو مزید بتایا گیا کہ پروگرام کے نتیجے میں پاکستانی ڈیجیٹل میڈیا کی ترقی و ترویج اور نچلی سطح تک ڈیجیٹل خواندگی کا فروغ ممکن ہوگا۔ پی ایم ڈی پی طلباء، حکومت پاکستان اور ڈیجیٹل میڈیا کے درمیان فاصلے کم کرے گا اور ڈیجیٹل میڈیا کا محفوظ مستقبل یقینی بنائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صوبوں کی ترقی کے لیے اہم فیصلے کرنے ہوں گے، وزیراعظم
‘پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے سستا ہوا’
بشام واقعہ؛ نان کسٹم پیڈ گاڑی استعمال ہونے کے تناظر میں آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
ہندو جیم خانہ سے متعلق کیس میں سندھ حکومت، ناپا اوردیگرفریقین سے تجاویز طلب
بڑی ہلچل؛ علی محمد خان نے اہم اعلان کردیا
سرکاری و نجی اداروں میں کام کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر