یشما گل کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل


اریبہ نثارویب ایڈیٹر

08th March, 2021
Square ad 300 x 250

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ یشما گل کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

اداکارہ یشما گل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  وہ سیاہ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئیں ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ یشما گل کی اداکارہ نمرہ خان کے ساتھ ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ نمرہ خان نے یشما گل کو اپنی بیسٹ دوست قرار دیا تھا۔

ڈانس ویڈیو سے قبل بھی اداکارہ نمرہ خان نے اپنی ایک ٹک ٹاک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جس میں ان کے ساتھ اداکارہ یشماگل بھی تھیں۔

ٹک ٹاک ویڈیو میں نمرہ خان اور یشما گِل ٹک ٹاک بنانے کی کوشش کر رہی تھیں۔

 جبکہ ویڈیو کے کیپشن میں نمرہ خان نے زندگی میں دوستوں کی اہمیت بتاتے ہوئے لکھا تھا کہ کبھی کبھار بہترین دوست کے ساتھ تفریح کرنا آپ کے لیے تھراپی ثابت ہوتی ہے۔