پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں ناقابل یقین کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 6 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1100 روپے کمی کے بعد 90 ہزار 964 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 6 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1100 روپے کمی کے بعد 90 ہزار 964 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کمی سے 1723 ڈالرز فی اونس کا ہوگیا ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News