Advertisement

عمران خان میرے کردار پر تنقید سے قبل اپنے گریبان میں جھانکیں ، یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر نائب صدر نومنتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عمران خان میرے کردار پر تنقید سے قبل اپنے گریبان میں جھانکیں کہ انہوں نے ملک کا کیا حال کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر نائب صدر نومنتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی ہی پارٹی کے اراکین اسمبلی پر ووٹ بیچنے کا الزام لگا کر انہیں چور کہہ رہے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ عمران خان نے حفیظ شیخ کو جتوانے کے لئے خزانوں کے منہ کھول دیئے مگر اراکین اسمبلی نے ضمیر کا سودا نہ کیا۔

نومنتخب سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کرکے دراصل اپنی صفوں میں انتشار کا اعتراف کرلیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر نائب صدر نومنتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ خان صاحب اگر آپ کو اقتدار چھوڑنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا تو اب حکومت بچانے کے لئے اعتماد کا ووٹ کیوں مانگ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version